مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ کیلئے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کئے جائیں گے، ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ، پانچ ہزار طلبا اور طالبات داخلہ لے سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...