سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں ن لیگ کے وزراء کی جانب سے بھڑکائی گئی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث کشمیر میں منفی فضا پیدا ہوئی، جبکہ غیر سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کشمیری عوام کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غرور اور تکبر کا یہ عالم ہے کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء اپنے بیانات پر معذرت کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک قومی رہنما ہیں اور وہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مضبوط آواز بن کر وہاں کے عوام کے احساسِ محرومی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس وقت ایک حقیقی مدبرِ اسٹیٹس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...