فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ کا تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور دیگر عسکری تنظیموں کے افراد کا ہتھیار ڈالنے اورلاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ کا کہنا تھا کہ دوست کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایران گیا، جہاں دہشت گردوں نے اغوا کر کے پہاڑوں پر منتقل کر دیا، پہاڑوں میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ملاقات کے بعد دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ تک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رہ کر عسکری تربیت حاصل کی اورتمپ وبلیدہ میں 2 حملوں میں شریک رہا، بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے، تاہم تنظیم چھوڑ کر گھر واپس جانے کی خواہش پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ارمان بلوچ نے کہا کہ آئندہ کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گا اور ریاستی اداروں سے معافی کا طلبگار ہوں، تاہم بلوچستان کے نوجوان دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک سے وفادار رہیں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں، نوجوانوں کی فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی دراصل دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے، جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...