امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سفارتخانے نے کہا کہ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کے لیے امریکی اراکین کانگریس اور کاروباری رہنماؤں نے اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اعلیٰ حکام نے واشنگٹن میں ہونے والے امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی مذاکرات میں مشترکہ سکیورٹی ترجیحات پر بات چیت کی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امریکا کی 250ویں سالگرہ اور کئی دہائیوں پر محیط امریکا پاکستان دوستی کی مناسبت سے منعقدہ گالف ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ مذاکراتی میز سے لے کر گالف کے میدان تک امریکا پاکستان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے لیے یہ ایک مصروف موسم گرما رہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...