کوٹ ادو واقعے میں مزید 2 بچوں کی نعشیں مل گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

کوٹ ادو: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ مظفرگڑھ کینال میں گرنے کے المناک واقعے میں ایک اور دلخراش پیشرفت سامنے آئی، ریسکیو ٹیموں نے کینال سے مزید 2 بچوں کی نعشیں نکال لیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آٹھویں روز مظفر گڑھ کینال میں ڈوبنے والے دو مزید بچوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک بچے کی تلاش کیلئے آپریشن بدستور جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملنے والی نعشوں کی شناخت 6 سالہ منیب راشد اور 9 سالہ شاکر کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گیارہ اگست کو باراتیوں سے بھرا رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گر گیا تھا جس میں 26 افراد سوار تھے، حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے 11 افراد کو نہر سے بر وقت نکال کر بچا لیا تھا۔

ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...