سکھیکی: سوتیلے بیٹے نے ماں اور کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا

سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق محلہ فاروق اعظم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے بیٹے نے سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا، مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی وجہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...