پمز ہسپتال میں اصلاحات کے لئے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اصلاحات کیلئے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 20 رکنی کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی میں سرکاری اور نجی شعبے کے نامور ماہرین صحت شامل ہیں، خصوصی کمیٹی پمز ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لے گی، کمیٹی پمز ہسپتال کے امور چلانے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اصلاحات کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی، وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پمز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ پمز ہسپتال کے امور چلانے کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ 26 اگست کو پمز میں آگ لگنے سے 14 نوزائیدہ بچوں کی المناک اموات ہوئی تھی، سانحہ پمز کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل کئے جا چکے ہیں، معطل افسران کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments