سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو ناکام ہو چکے، شدید گرمی میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کو مارا جارہا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو گیس اور پانی بھی پورا نہیں دیا جارہا، اس سے زیادہ بیڈ گورننس کیا ہوگی، سپیکر اویس شاہ نے ہدایت کی وزیرداخلہ 23 ستمبر کو تمام ڈسکوز سربراہان کو اجلاس میں بلائیں۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments