ریڈیو پاکستان کیس: پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

پشاور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی پشاور میں پولیس نے ریڈیو پاکستان کیس میں رپورٹ جمع کرا دی، سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت پشاور میں ہوئی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ریڈیو پاکستان کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس پولیس نے عدالت میں پیش کردیں، آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تمام فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔

پولیس رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر ہوئی، اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کے لیے سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...