پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 ویں ایڈیشن اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2 آج شروع ہوگئیں، پاک روس مشق دروزبہ 9 کا آغاز چراٹ میں، پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔
.jpg)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج، روسی فوج اور شاہی عمانی فوج کے دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی، مشترکہ مشقوں کے ذریعے آپریشنل تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشترکہ تربیت کے ذریعے شریک افواج کی جنگی صلاحیتوں اور حربی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس اور پاک عمان مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments