ٹانک: ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

ٹانک: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے شمشاد اختر کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا، شمشاد اختر کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، واقعہ خالصتا ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر، ارکان الیکشن کمیشن، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے عملے کا المناک سانحے پر اظہار افسوس کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پورا الیکشن کمیشن سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...