عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ علاج معالجےکے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقےسےمعاملات طے کرنے کی کوشش کی، وہ انکاری رہے، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعےایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہےکہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔
رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں جب پہنچے گا جس میں زیادہ دیر نہیں، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments