سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں آزمائشی پرواز

ٹیکنالوجی

لندن: (روزنامہ دنیا) سائنس فکشن جیسی اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والی کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائےہیں۔ اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے ہائپر کار قرار دے رہے ہیں۔ نصف جسامت پر اڑنے کے باوجود اس نے سائنس دانوں اور انجینئروں کا دل خوش کر دیا ہے۔

نظری طور پر یہ 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتی ہے۔ ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کار مکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں