بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹوئٹ ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے اپنے بلیو سبسکرائبرز کیلئے ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے دورانیے کو دُگنا کر دیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں ٹوئٹ ایڈٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا کر ایک گھنٹے تک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے اندر اندر تبدیلی کر سکتے ہیں۔

بلیو سبسکرائبرز کے لئے ایڈیٹنگ کا فیچر گزشتہ برس ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد شامل کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں