واٹس ایپ کا بہترین فیچر’ بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ میسنجر کا بھی حصہ بن گیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میسنجر میں کالز اور چیٹس کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ بھی میٹا کی ہی ایپ ہے جس میں بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے، میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انکرپشن ٹیکنالوجی کے باعث اب کوئی بھی میسنجر صارفین کے پیغامات یا کالز تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

خیال رہے کہ 2016 سے میسنجر صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن دستیاب ہے مگر انہیں ہر چیٹ پر اسے خود ٹرن آن کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث بہت کم افراد اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔

مگر بائی ڈیفالٹ اس فیچر کی دستیابی سے چیٹ پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ کئی سال تک کام کرنے کے بعد ہم نے میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بائی ڈیفالٹ کر دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں