ٹیسلا نے مکمل طور پر خود کار ٹیکسی متعارف کرا دی
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کاریں بنانے والے عالمی شہریت یافتہ ادارے ٹیسلا نے مکمل طور پر خود کار ٹیکسی متعارف کرا دی ہے۔
اس ٹیکسی میں سٹیئرنگ وہیل ہے نہ پیڈل، یہ مکمل طور پر سینسرز کی مدد سے لیتی ہے۔
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کار کو پیش کر دیا اور اس میں خود بھی ڈرائیو لی ہے، دو دن قبل ایلون مسک نے مکمل خود کار ٹیکسی کی مدد سے سفر کیا، اُن کا تجربہ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کی قیمت 30 ہزار ڈالر ہے، اس برقی گاڑی میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جو کہ انڈکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی ہے۔
ایلون مسک کا دعوٰی ہے کہ یہ گاڑی انسانوں کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں سے 10 سے 20 گنا محفوظ ہے۔