ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا۔

اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری ہوا۔

وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

اس تناظر میں 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی قائم کئے گئے تھے، ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے جو 14 برس جاری رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں