مگرمچھ کا ڈرون کیمرے پر حملے کا انوکھا واقعہ

میلبرن :(ویب ڈیسک )مگرمچھ جیسے خون خوار جانور کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، ایسا پی آسٹریلیا کے سمندر پر پیش ہے کہا مگرمچھ نے ڈرون کیمرے پر حملہ کردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہےکہ فوٹوگرافی کے لیے کواڈ کاپٹر ڈرون کیمرے کو پانی پر چھوڑا گیا جسے دیکھتے ہی دیکھتے سمندر میں موجود مگرمچھ نے پانی سے باہر جھپٹ کر اپنے جبڑوں میں پکڑ لیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چھوٹے مگرمچھ کو اڑنے والے ڈرون کو روکنے کے لیے اپنے جسم کی لمبائی کے ایک تہائی حصے تک پانی سے نکلنا پڑا۔

 سائنسدان ابھی تک ان جنگلی رینگنے والے جانوروں کی چستی اور چالاکی کا تصور کرنے سے قاصر ہیں، حالانکہ یہ مگرمچھوں کے ڈرون پرشکار کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔
واضح رہے مگرمچھ کا ڈرون کیمرے پر حملہ کا واقعہ 2021ء کا ہے جبکہ ویڈیو اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہورہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں