7 سال قبل لڑکے کے گلے میں پھنسنے والا سکہ نکال لیا گیا

اتر پردیش: (ویب ڈیسک) 7 سال قبل لڑکے کے گلے میں پھنسنے والا سکہ نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 12 سالہ لڑکے کے گلے میں سات سال قبل پھنسنے والا سکہ ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا، انکول نامی لڑکا 5 سال کی عمر میں سکہ نگل گیا تھا جو 7 سال تک اس کے گلے میں رہا، اپریل میں اس کے پیٹ میں درد اٹھا تو والدین نے ایک ڈاکٹر کو دکھایا۔

عارضی طور پر انکول کو آرام آگیا تھا لیکن 4 جون کو جب اس کے گلے میں شدید تکلیف ہوئی تو والدین اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس کے گلے میں ایک روپے کا سکہ ہونے کی نشاندہی کی۔

ایکسرے سے معلوم ہوا کہ سکہ انکول کی خوراک کی نالی میں موجود ہے، سکے کو دوربین کے طریقہ کار سے سرجری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔

پیچیدہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ایک انوکھا کیس تھا جس میں لڑکے کے گلے میں سکہ 7 سال تک موجود رہا، اس کی وجہ سے نہ صرف لڑکے کی نشوونما رک گئی بلکہ اس کی جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں