حج کیلئے جانے والی 130سالہ پہلی معمر ترین خاتون، سعودی ایئر لائنز کا خصوصی استقبال

ریاض :(دنیا نیوز) سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئر لائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔

سعودی ایئر لائنز کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں، جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔

واضح رہے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے مرد وخواتین میں سے  130 سالہ سرحدہ ستیتی کو معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں