دلہا کو نشہ کرنا مہنگا پڑ گیا، دلہن کا بھری محفل میں شادی سے انکار

اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہا کو دلہن کے سامنے شادی کی تقریب میں نشہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے جے رام پور میں دلہے نے شادی کی تقریب میں شراب اور چرس پی تو دلہن کو یہ پسند نہ آیا جس پر اس نے بھری محفل میں شادی سے انکار کر دیا۔

پولیس کے مطابق سٹیج پر موجود دلہا نشے کی حالت میں گالیاں دے رہا تھا جو دلہن کو برداشت نہ ہوسکا۔

دلہن کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دلہے سمیت اس کے باپ اور دادا کو یرغمال بنا لیا اور شادی پر ہونے والے خرچے کی مد میں 8 لاکھ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو دونوں خاندانوں کے درمیاں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں