سوئٹزرلینڈ، فرانس، امریکا میں 4 چھوٹے طیارے گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

دنیا

زیورخ: (دنیا مانیٹرنگ) سوئٹزرلینڈ، فرانس اور امریکا میں چار چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سلسلے الپس میں 2 چھوٹے طیارے گر کر تباہ ہوئے جس سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔

فرانس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمیں بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ادھر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک میونسپل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی ہو گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں