انتہا پسندہندوجماعت کا عید گاہ میں بت نصب کرنے کا اعلان

دنیا

نئی دہلی:(دنیا نیوز) انتہا پسندجماعت اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے عید گاہ میں بت نصب کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کے دن ایک اور مسجد کی بے حرمتی کی تیاری کرلی گئی اور ہندو انتہا پسندجماعت اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے عید گاہ میں بت نصب کرنے کا اعلان کردیاہے جو کہ 6دسمبر کو شہرمتھورا کی شاہی عید گاہ میں نصب کیا جائےگا۔

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ نے بھی انتہا پسندوں کی حمایت کردی اور کہا کہ "ایودھیا میں بڑا مندر زیر تعمیر ہے اور اب متھورا کی تیاری ہے"۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں