آسٹریلیا : قدیم باشندوں کا قومی دن کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ

دنیا

سڈنی:(دنیا نیوز) آسٹریلیا میں قدیم باشندے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے قومی دن کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ہزاروں افراد نے نیشنل ڈے پر احتجاج کیا، سڈنی کی سڑکوں پر لوگوں کا سمندر امڈ آیا اور کہا گیا کہ قومی دن منا کر ہمارے زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے۔

قدیم باشندوں کا کہنا تھا کہ 26 جنوری انکے لئے قومی دن نہیں بلکہ غم کا دن ہے، کیونکہ اس دن انکی سرزمین پر قبضے کا آغاز ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 1788 میں برطانوی بحری بیڑہ سڈنی کی بندرگاہ پہنچا تھا تاکہ سزا یافتہ مجرموں کو آسٹریلیا منتقل کیا جاسکے۔ آسٹریلیا کی اڑھائی کروڑ آبادی میں مقامی باشندوں کی تعداد 7 لاکھ کے قریب ہے، مگر معاشرتی اور اقتصادی لحاظ سے وہ پسماندگی کا شکار ہیں، یہ لوگ دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ دیگر شہریوں کی نسبت انکے کورونا میں مبتلا ہونے کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں