روس نے مغربی ممالک کی جاسوسی کیلئے تربیت یافتہ مچھلی پر آلات نصب کر دیے

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) روس نے مغربی ممالک کی جاسوسی کیلئے تربیت یافتہ مچھلی پر آلات نصب کر دیے، مغربی ممالک نے مچھلی کو ناروے کے بعد سویڈن میں جانچ کے بعد چھوڑ دیا۔

ماہرین کے مطابق مبینہ جاسوسی کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی وہیل سویڈن میں برقی آلات کے ساتھ دیکھی گئی، وہیل کو روسی بحری افواج نے بطور خاص جاسوسی سکھائی ہے، جن پانیوں میں وہیل موجود ہے وہ مغربی اور روسی آبدوزوں کی آمدورفت کا اہم مقام ہے۔

ون وہیل نامی تنظیم کے مطابق وہیل جب ناروے پہنچی تھی تو ناروے مرکز برائے ماہی گیری کے ماہرین نے اس پر لگا برقی آلہ ہٹا دیا تھا، اس وہیل پر ایک جدید کیمرہ لگا تھا جس کی پشت پر روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کا نام لکھا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں