شہزادہ ہیری بطور گواہ پیش ہو کر 130 سال بعد نئی تاریخ رقم کریں گے

لندن: (دنیا نیوز) شہزادہ ہیری برطانوی تاریخ میں بطور گواہ پیش ہو کر 130 سال بعد ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف کیس میں ایک سو سے زائد مشہور اور ہائی پروفائل شخصیات گواہی دیں گی، شاہی خاندان کی جانب سے سال 1870ء کے بعد پہلی مرتبہ شہزادہ ہیری بطور گواہ شرکت کریں گے۔

پرنس ہیری کی آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ڈاکیومینٹری ڈرامہ میں بعض ایسی معلومات بھی شامل کی گئی تھیں جو شہزادہ ہیری نے فراہم نہیں کی تھیں تاہم براڈکاسٹرز کے مطابق انہوں نے وہ معلومات اپنے شاہی ذرائع سے حاصل کر کے ڈاکیومینٹری کا حصہ بنایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں