مشرقی جرمنی کے شہر لیپزگ میں پر تشدد مظاہرے، شرکاء کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

برلن: (دنیا نیوز) مشرقی جرمنی کے شہر لیپزگ میں پر تشدد مظاہرین جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سائیکلوں اور کچرے کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کر دیں، مظاہرین نے سرکاری اور نجی دفاتر کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

لیپزگ میں احتجاج عدالتی فیصلے کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں بائیں بازو کی مبینہ شدت پسند خاتون کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی، خاتون پر دائیں بازو کے سیاسی رہنماؤں پر حملوں کا الزام ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں