صومالیہ : بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ، 27 افراد ہلاک

موغادیشو: (ویب ڈیسک ) صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقے جنالے کے نواحی گاؤں میں بارودی مواد پھٹنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرانے بم کی باقیات پھٹنے سے ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تعداد 10سے 15 سال کے بچوں کی ہے ، دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں بچے کھیلنے میں مصروف تھے ، دھماکے میں 50  سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 22افراد کو ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تاحال تشویش ناک ہے ۔

خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں