رش کے اوقات میں حجراسود کے قریب نہ جائیں: سعودی وزارت حج

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کوہدایت کی ہے کہ طواف کے وقت "حجراسود " کوبوسہ دینے کےلیے مقررہ ضوابط کا خیال رکھیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ ازدحام کے اوقات میں حجراسود سےدور رہتے ہوئے بھی اشارہ سے تکبیرکہہ سکتے ہیں۔

طواف کے دوران حجر اسود کے قریب جانے اوراسے بوسہ دینے کےلیے بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، حجر اسود کا بوسہ دینے یا اس کے قریب جانے کےلیے ایسے وقت کا انتخاب کریں جب ازدحام زیادہ نہ ہو۔

وزارت حج کے مطابق کعبہ شریف کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں اگرحجراسود کے قریب جانا ممکن نہ ہو توسنت نبوی پرعمل کرتے ہوئے دور رہتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے یہ عمل کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے حج سیزن میں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ایسے میں کعبہ شریف کا طواف کے دوران شدید ازدحام ہوتا ہے، اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے عازمین کےلیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ ہرشخص آرام سے بیت اللہ کا طواف کرسکے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں