امریکی فوجی طیارہ جاپان کے سمندر میں گرکرتباہ

نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاپان میں ایک امریکی فوجی طیارہ V-22 اوسپرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 8 افراد سوار تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 2 بج کر 47 منٹ کے قریب ہوا ۔ اس حوالے سے  عینی شاہدین کے مطابق جب جہاز سمندر میں گر رہا تھا تو اس طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔

اس حوالے سے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ابھی اس حادثے کے بارے میں بتانے کے لیے زیادہ تفصیلات نہیں ہیں کیونکہ ابھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں