بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ سورتی کی طرف پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں