امریکا: مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 شہریوں کو ہلاک، متعدد کو زخمی کر دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 شہریوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکا کی نواڈا یونیورسٹی کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے حملہ آور کو بھی مار دیا، شوٹر کے حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں