غزہ: اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری، مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پراسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 33ہزار686 ہوگئی جبکہ 76ہزار309 فلسطینی زخمی ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی بستیوں پر حملہ ، درجنوں گھروں اورگاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں کےحق میں نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے، پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اردن میں بھی شہری فلسطین کےحق میں سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں