ڈونلڈ ٹرمپ کا 7 اکتوبر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 اکتوبر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، وہ لوگ جو انسانیت کیخلاف مظالم کے مرتکب ہو ئے اُنہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ امریکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں