ہنڈراس میں طیارہ گر کر تباہ،2 بچوں اور مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہنڈراس: (ویب ڈیسک) ہنڈراس میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں دو بچوں اور مشہور موسیقار مارٹینیز سوآزو سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا جبکہ 1 تاحال لاپتہ ہے، ہلاک مسافروں میں ایک امریکی اور ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہے۔

طیارہ گزشتہ روز کیریبین ساحل کے قریب تباہ ہوا تھا جس کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں، لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے ، امدادی ٹیموں کو تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

طیارے کے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا اور ایئرلائن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں