یوکرینی صدر کی میخائیلو فیڈوروف کو نیا وزیر دفاع بنانے کی تجویز

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر میخائیلو فیڈوروف کو نیا وزیر دفاع بنانے کی تجویز دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم میخائیلو فیڈوروف ملک کے موجودہ وزیر دفاع ڈینس شمہال کی جگہ لیں گے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ڈینس شمہال نے بطور وزیر دفاع اچھا کام کیا، ڈینس شمہال کو حکومت میں نیا عہدہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں