معروف پاکستانی نژاد وکیل علی نجمی میئر ظہران ممدانی کی ٹیم کا حصہ بن گئے
نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے معروف پاکستانی نژاد وکیل علی نجمی میئر ظہران ممدانی کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
میئر نیویارک نے علی نجمی کو عدالتی مشاورتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، تقرری ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کی گئی، میئر ظہران ممدانی نے کہا عدالتی امور میں شفافیت کیلئے علی نجمی کا انتخاب کیا، اس کام کیلئے علی نجمی سے بہتر کوئی نہیں۔
علی نجمی نے عدالتی کمیٹی کی سربراہی کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا عدالتی امور میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہوں گا۔