یورپ اہم ہے، ہمارے اس سے بہت گہرے تعلقات ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یورپ اہم ہے اور ہمارے اس سے بہت گہرے تعلقات ہیں۔

میونخ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ میونخ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوگی، صدر زیلنسکی سے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جاری روسی حملوں پر افسوس ہے، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لوگ بہت تکلیف میں ہیں، ایک سال سے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں