چین کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کر دی۔

ایران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے کی بطور نئے سپریم لیڈر تقرری پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تقرری ایران کا آئینی فیصلہ ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں کسی بھی بہانے سے مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی و ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دے دی۔

اسرائیل نے بھی دھمکی دی ہے کہ اسرائیل آیت اللہ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بناتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے نامزد کیا ہے۔

اس حوالے سے مذہبی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو مجلسِ خبرگان کے معزز نمائندوں کی فیصلہ کن رائے کی بنیاد پر ایران کے موجودہ نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر مقرر اور متعارف کرایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں