ایران کا یورینیم افزودگی پروگرام پر پابندیاں قبول کرنے سے صاف انکار
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے یورینیم افزودگی پروگرام پر پابندی قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی اٹامک ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے امریکا اور اسرائیل کے مطالبات مسترد کر دیئے، انہوں نے کہا کہ یہ صرف خواہشات ہیں جو کبھی پوری نہیں ہوں گی، دشمنوں کے مطالبات کو دفن کر دیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ہفتے کے آخر میں مذاکرات متوقع ہیں جن میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔