وزیراعظم شہباز شریف کو جرمن جانسلر کا ٹیلیفون ، سفارتی کوششوں کو سراہا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آج جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے ٹیلی فون کیا۔
اپنی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران جرمن چانسلر نے وزیراعظم پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) April 9, 2026
جرمن چانسلر کا پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کی توثیق پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے تاکہ مذاکرات کے کامیاب نتائج برآمد ہوں۔
دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جاری مخاصمت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے پورے خطے میں امن لوٹ آئے گا۔