امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے: احسن اقبال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے جنگ بندی میں مزید توسیع ہوئی تو بڑی کامیابی ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں یہ اہم ترین موقع ہے، فیلڈ مارشل پوری پوری رات جاگے، ثابت قدم رہے مگر ہار نہیں مانی، وہ ہر موقع پر پورے عمل کو سبوتاژ ہونے سے بچاتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی گارنٹی اقوام متحدہ بھی نہیں دے سکتا، اسرائیل کی گارنٹی صرف امریکا ہے۔