فرانسیسی صدر کے سعودی ولی عہد اور ترک ہم منصب سے رابطے، جنگ بندی کے اُمور پر تبادلہ خیال

پیرس:(دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکرون نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی کے مکمل احترام اور توسیع پر زوردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو بغیر کسی تاخیر کے لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے، دورانِ گفتگو اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے تناظر میں رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

رجب طیب اردوان سے رابطہ
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطہ کیا اور ایران جنگ بندی پر ترک صدر اردوان سے مشاورت اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی۔

میکروں کا اپنی گفتگو میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور خاص طور پر لبنان میں اس کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کے لیے مضبوط اور دیرپا سفارتی حل ناگزیر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں