پاکستان میں انتہائی مفصل، سنجیدہ اور چیلنجز سے بھرپور مذاکرات کئے: ایرانی سپیکر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان میں انتہائی مفصل، سنجیدہ اور چیلنجز سے بھرپور مذاکرات کئے۔
ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے بہترین تجاویز پیش کیں، اسلام آباد مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ایران کا اعتماد جیتنے کیلئے تیار ہے یا نہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا نے ایک سال میں 2 بار ایران پر حملہ کیا، امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، امریکی دھمکیوں کا ہمارے لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔