مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کیلئے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مذاکرات میں امریکا کی سنجیدگی پر سوال اٹھایا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کا مثبت ردعمل نہ آنے پر نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا تاہم ایران کا مثبت ردعمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی دے دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری توقع ہے کہ بمباری ہوگی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بہتر حکمت عملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اب سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف ملٹری آپریشن کے دوبارہ آغاز کیلئے تیار ہیں، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں