ٹرمپ بدھ کی شام چین پہنچیں گے، امریکی صدر کے دورہ چین کا شیڈول جاری
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ بدھ کی شام چین پہنچیں گے، امریکی صدر کے دورہ چین کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کی شب عشائیہ دیا جائے گا، امریکا چین مشترکہ تجارتی سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان ایرو سپیس اور توانائی کے شعبوں پر بات ہوگی۔