راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس قرار

راولپنڈی:(دنیا نیوز) جڑواں شہروں میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

اس متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کے اطراف جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دے دیں۔

اجتماعات کے علاوہ اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے کر چلنے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144، 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں