بانی پی ٹی آئی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی ،ذاتی معالجین سے ملاقات کا معاملہ، عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مد نظر نہیں رکھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے علاج کی سہولت دینے کی بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل کا حکم دیا۔

اپنے موقف میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم با مقصد نہیں تھا، ہائیکورٹ نے اپنے حکم سے پہلے سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو مد نظر نہیں رکھا، درخواست گزار ہائیکورٹ میں فریق نہیں تاہم متاثرہ فریق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ہسپتال منتقلی کا حکم دے، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالجین کی ملاقات کے احکامات بھی دیئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں