حکومتِ سندھ کا گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 متعارف

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مستقبل کی نئی منصوبہ بندی شروع، حکومتِ سندھ نے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 متعارف کرا دیا۔

GKRP 2047 کے تحت کراچی کی آبادی 2047 تک 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خالدینا ہال ایم اے جناح روڈ کراچی میں 16 تا 19 مئی 2026 گریٹر کراچی پلان کی اوپن ہاؤس نمائش منعقد ہوگی، شہری، ماہرین اور کاروباری حلقوں کو کراچی کے مستقبل کی منصوبہ بندی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

گریٹر کراچی پلان 2047 میں ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور شہری سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، سندھ حکومت اور کے ڈی اے نے کراچی کو 2047 تک جدید اور پائیدار شہر بنانے کا عزم کیا ہے۔

گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 جون 2027 تک مکمل کیا جائے گا، کراچی کے مستقبل کے ماسٹر پلان کے لیے عوامی آراء اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں