سینٹ کام نے ایران میں امریکی طیارہ گرائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں امریکی طیارہ گرائے جانے سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کی تردید کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی امریکی طیارہ مار گرایا نہیں گیا، تمام امریکی فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ اور ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی میڈیا میں یہ دعوے گردش کر رہے ہیں کہ ایران کے اندر ایک امریکی طیارہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

سینٹ کام نے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکی فضائی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاعات درست نہیں ہیں اور تمام امریکی فوجی اثاثے مکمل طور پر حساب میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں